ٹکسالی گیٹ: شاہی سکّوں کی کھنک سے تاریخ کی بحالی تک

کچھ دروازے صرف شہر کے راستے نہیں ہوتے، وہ زمانوں کے سنگم ہوتے ہیں۔ لاہور کا ٹکسالی گیٹ بھی ایسا ہی دروازہ تھا۔ اس سے گزرنے والا شہر میں نہیں، ایک جیتی جاگتی دنیا میں داخل ہوتا تھا، جہاں ٹکسال میں سکّوں کی کھنک گونجتی، سازوں کی تانیں فضا میں تیرتیں اور بازاروں کی رونق کبھی ماند نہ پڑتی۔ وقت نے دروازہ نظروں سے چھین لیا، مگر اس کی کہانی لاہور کی گلیوں میں آج بھی سانس لے رہی ہے۔

231599

مغل بادشاہ اکبر کے دور، 1575 سے 1585ء کے درمیان، اس دروازے کی پہچان شاہی سکّہ خانہ بنا۔ یہیں سلطنت کے سکّے ڈھلتے تھے، اور اسی نسبت سے یہ دروازہ "ٹکسالی” کہلایا۔ سکّوں کی یہ کھنک صرف دولت کی نہیں، ایک عظیم سلطنت کے اقتدار کی آواز تھی۔ آگے چل کر یہ علاقہ شاہی محلے، موسیقی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

231602

ٹکسالی گیٹ کی داستان شاہی ٹکسال پر ختم نہیں ہوتی۔ مغلوں کا شاہی محلہ، سکھ عہد کی ہیرامنڈی اور برطانوی دور کا ریڈ لائٹ ایریا، ہر زمانے نے اس علاقے پر اپنا نقش چھوڑا۔ مگر وقت کا دھارا بہتا رہا، پرانی شناختیں مدھم پڑتی گئیں اور آخرکار اصل عمارت بھی منظر سے غائب ہو گئی۔

231601

1-اب والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (WCLA) مغل طرزِ تعمیر کے مطابق ٹکسالی گیٹ کی 2-2-ازسرِنو تعمیر اور تاریخی ٹریل کی بحالی پر کام کر رہی ہے۔ منصوبے کے اہم نکات یہ ہیں:
3-تاریخی عمارتوں کے اگلے حصوں کی تزئین و آرائش
4-تقریباً 22 کنال رقبے پر زیرِزمین پارکنگ

5- 639 دکانوں کی تعمیر

231603

مقامی لوگوں کے نزدیک یہ منصوبہ محض اینٹ اور گارے کا کام نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بحالی سے علاقے کی کھوئی ہوئی تاریخی پہچان لوٹ آئے گی، کاروبار کو فروغ ملے گا اور سیاحوں کی آمد بڑھے گی۔ ان کے لیے یہ روزگار، عزت اور شناخت کی بازیابی کی امید ہے۔

231590

ٹکسالی گیٹ شاید اپنی اصل صورت میں واپس نہ آ سکے، مگر اس کی بحالی اس تاریخ کو سنبھالنے کی ایک کوشش ہے جو عمارتوں سے بڑھ کر لوگوں، بازاروں اور یادوں میں بسی ہوئی ہے۔ دروازے گر جاتے ہیں، مگر داستانیں زندہ رہتی ہیں۔

231600

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے