لاہور (پنجاب پوسٹ) مستی گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2160 گرام سے زائد آئس برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دوران پٹرولنگ مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عمیر، ایرک مسیح، خاور اور احسن شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہارون آباد میں تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر موٹر سائیکل اور پیدل چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔










