عارف والا ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،دو ملزمان گرفتار

عارف والا (پنجاب پوسٹ) عارف والا کے علاقہ قبولہ شریف میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، تھانہ قبولہ پولیس نے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی، جس میں ایک کارروائی کے دوران 700 گرام جبکہ دوسری کارروائی میں 3 کلو 600 گرام چرس شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پر اب چڑھائی ہوئی تو ایسا روکیں گے دوبارہ کوئی آنے کا سوچے گا بھی نہیں، طلال چوہدری

پولیس نے برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی مزید مؤثر بنائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے