ریسکیو اہلکار پر تشدد، غالب مارکیٹ پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کر لیے

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے اہلکاروں پر تشدد ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے اور اس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا یہ بیان غالب مارکیٹ کے علاقے میں ریسکیو اہلکار پر تشدد کے واقعے کے بعد سامنے آیا، جس میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں واقع ایک زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا۔ عمارت میں ایک شہری کی حالت اچانک غیر ہو گئی تھی، جس پر 1122 پر کال کی گئی۔ کال موصول ہونے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود 4 افراد نے ریسکیو اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے اہلکار پر لیٹ پہنچنے کا الزام لگایا اور اسی بات پر اسے مارتے رہے۔ ریسکیو اہلکار اس وقت ایک مریض کی مدد کے لیے پہنچا تھا، تاہم اسے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی غالب مارکیٹ پولیس حرکت میں آئی اور واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت ضہیر اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ ریسکیو، پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کے اہلکار عوام کی خدمت میں مصروف ہوتے ہیں اور ان پر تشدد ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے