چھانگا مانگا (پنجاب پوسٹ) گورنمنٹ پرائمری سکول فارسٹ شیڈ کالونی میں آئے روز چوری کی وارداتیں رونما ہوئی۔موٹر پمپ، پنکھے، تاریں اور بلب چوری ہوئے۔سکول میں بجلی اور پانی کی سہولت ختم ہو گئی۔جس کی وجہ سے شدید گرمی میں کمسن بچے پریشان ہوئے۔
سکول میں نہ سیکیورٹی سسٹم، نہ کیمرے اور نہ ہی سیکیورٹی گارڈ کی سہولت ہے۔متعدد بار درخواستوں کے باوجود انتظامات نہ ہو سکے۔تھانہ چھانگا مانگا میں چوری کی متعدد درخواستیں درج ہوئیں۔تاحال کوئی شنوائی یا چوری شدہ سامان کی برآمدگی نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:ساہیوال: پولیس کی کارروائی، 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
سکول انتظامیہ اور شہریوں نے چوروں کی فوری گرفتاری اور سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا۔شہریوں اور سکول انتظامیہ وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی۔













