حجرہ شاہ مقیم ، چار افراد آئے ، دیواریں پھلانگیں ، تالے توڑے ، مال لوٹا اور بھاگ نکلے ، محنت کش کی ساری کمائی پل میں لٹ گئی۔

لاہور (پنجاب پوسٹ) حجرہ شاہ مقیم اٹاری روڈ صدیق نگر کے رہائشی محنت کش نور احمد کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی۔ متاثرہ شہری کے مطابق چار ملزمان دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور تالے توڑ کر دو تولے طلائی زیورات، دو موبائل فونز، نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے واردات کے باعث اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال: پولیس کی کارروائی، 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہری شدید پریشان ہیں متاثرہ شہری نور احمد نے ڈی پی او اوکاڑہ، آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ سامان برآمد کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے