ساہیوال: پولیس کی کارروائی، 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) سٹی سرکل پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 35 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ غلہ منڈی،تھانہ فتح شیر اور تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 35موٹرسائکلیں برآمد کرکے سرغنوں سمیت 5 گینگز کے 22 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔موٹر سائیکلیں سٹی سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود سے چرائی گئی تھیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے