مانگا منڈی میں تجاوزات کے خلاف پیرافورس کا گرینڈ آپریشن جاری حکومتی اوقات کار پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جانے لگا

لاہور (پنجاب پوسٹ) مانگا منڈی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری۔ اپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھ اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کا مکمل خاتمہ کروا دیا گیا۔ راستوں کو ٹریفک کی روانی و شہریوں کی آمدورفت کے لیے بحال کیا گیا۔پیرا فورس کے ایس ڈی او اعظم شائیگان اور ان کی ٹیم، انسپکٹر مبشر احمد نے مختلف جگہوں پر کارروائیاں کیں۔

حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے والوں کو واضع کیا گیا کہ سرکاری و عوامی راستوں پر کسی قسم کی غیر قانونی رکاوٹ ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر حکومتی احکامات کے تحت کاروباری مراکز کے مقررہ اوقات کار پر بھی سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائیگا۔

جس کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور جنرل اسٹورز رات 9 بجے، شادی ہالز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، ہوٹلز اور کریانہ اسٹورز رات 11 بجے بند کرنے کی ہدایات ہیں۔جبکہ ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔میڈیکل اسٹورز، ہسپتال، بیکریاں، تندور، دودھ کی دکانیں، پٹرول پمپس، جیمز اور آئی ٹی کمپنیوں کو مقررہ اوقات کار سے استثنیٰ حاصل ہے۔ مانگا منڈی میں تجاوزات کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے