گوجرہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار اہلخانہ کو کچل دیا

گوجرہ (پنجاب پوسٹ) گوجرہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار اہلخانہ کو کچل دیا۔ حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ معصوم بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاری اڈہ پولیس کا کریک ڈاؤن دو رکنی موبائل چور گینگ سمیت تین ملزمان گرفتار⁩

گوجرہ ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 244 گ ب کا رہائشی 60 سالہ محمد شفیق اپنی اہلیہ 58 سالہ شکیلہ بی بی اور 7 سالہ پوتے طہٰ کے ساتھ موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ کھدروالہ روڈ پر چک نمبر 369 ج۔ب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی حادثے میں شکیلہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ محمد شفیق اور پوتا شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا، جہاں محمد شفیق اور بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیااطلاع ملتے ہی صدر پولیس نے لاش تحویل میں لےکرقانونی کارروائی کاآغازکردیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے