میلسی میں ستھرا پنجاب کی کنٹریکٹر کمپنی کی مبینہ عدم ادائیگیوں کے خلاف سب کنٹریکٹرز کا احتجاج

وہاڑی (پنجاب پوسٹ) میلسی میں ستھرا پنجاب کی کنٹریکٹر کمپنی کی مبینہ عدم ادائیگیوں کے خلاف سب کنٹریکٹرز نے ورکشاپ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کام بند کردیا، جس کے باعث تحصیل میں صفائی کا آپریشن شدید متاثر ہوگیا۔ وینڈرز کا کہنا ہے کہ چھ ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

رکشہ، ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر مشینری فراہم کرنے والے سب کنٹریکٹرز نے ورکشاپ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گزشتہ چھ ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی، جبکہ ہر بار نئی تاریخ دے کر معاملہ مؤخر کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل، 78 لاکھ 24 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج

ستھرا پنجاب کی کنٹریکٹر کمپنی ڈائیوو کے وینڈرز یونس بھٹی اور محمد عارف کا کہنا ہے کہ رکشوں، ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر مشینری کی مد میں ان کی رقوم واجب الادا ہیں، مسلسل عدم ادائیگی کے باعث اب کمپنی کے ساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔وینڈرز کے مطابق پیٹرول سپلائرز کو بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں، جس کے باعث پیٹرول کی فراہمی سمیت صفائی آپریشن بھی متاثر ہو رہا ہے۔

سب کنٹریکٹرز کی ہڑتال کے باعث تحصیل میلسی میں ستھرا پنجاب کا آپریشنل نظام شدید متاثر ہوگیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے