لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس نے میڈیکل سٹور پر ڈکیتی میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عاصم ، علی احسان، محمد سفیان اور احمد علی کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاری اڈہ پولیس کا کریک ڈاؤن دو رکنی موبائل چور گینگ سمیت تین ملزمان گرفتار
ملزمان سے واردات میں لوٹی گئی 80 ہزار روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔گرفتار چاروں ملزمان سابقہ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزمان سے مزید وارداتوں اور ساتھیوں سے متعلق بھی ساتھیوں جاری ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔













