لاری اڈہ پولیس کا کریک ڈاؤن دو رکنی موبائل چور گینگ سمیت تین ملزمان گرفتار⁩

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاری اڈہ پولیس کا کریک ڈاؤن دو رکنی موبائل چور گینگ سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔شانی موبائل چور گینگ کے قبضہ سے 10 موبائل 50 ہزار نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں من چلوں کا ویک اینڈ خراب کرنے کی تیاریاں مکمل، موٹر سائیکل سواروں کو پکڑنے کا فیصلہ، کیا کارروائیاں ہونگی؟

ریکارڈ یافتہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے۔لاری اڈہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم رضا کے قبضہ سے 30 لیٹر زہریلی کھلی شراب برآمد کی۔ملزم رضا گیلن میں شراب کی سپلائی کر رہا تھا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ او نسیم خان اور ٹیم کو شاباش دی۔انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے