لاہور ، خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی ، پتنگوں و ڈور کی بڑی ترسیل ناکام/ 02 بین الا اضلاعی پتنگ ڈیلرز گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہورپولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی خصوصی ہدایات پر پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور خطرناک دھاتی ڈور کی بین الاضلاعی ترسیل ناکام بنا دی، جبکہ اس سلسلے میں ملوث دو ڈیلرز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوٹلی پیر عبدالرحمن کے قریب چیکنگ کے دوران ایک رکشے کو روکا، جس میں سوار دو افراد پتنگوں اور ڈور کی ڈیلیوری دے رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کاشف اور وقاص عرف وکی کو رکشے سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 500 پتنگیں اور 10 خطرناک کیمیکل والی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف اضلاع میں پتنگوں اور ڈور کی سپلائی فراہم کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس موقع پر واضح کیا کہ پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے