لاہور میں ریلوے کی پٹریوں کی صفائی مہم ، ستھرا پنجاب ریلوے کی بہتری کیلئے کیا کام کر رہا ہے ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا شہریوں کو مثالی صفائی سہولیات فراہمی کا عزم رکھتی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہر یار عارف خان کے شہر بھر میں سرپرائز وزٹ جاری ہے۔

سی ای او شہر یار عارف خان کا عزیز بھٹی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ریلوے لائن کے اطراف موجود کوڑے کے ڈھیروں کو فوری کلیئرکرنےکابڑا اقدام اٹھایا گیا۔تاج باغ ریلوے لائن کے اطراف اور ٹریک پر لٹرنگ کے خلاف ایل ڈبلیو ایم سی کا گرینڈ صفائی آپریشن جاری کر دیا گیا ہے۔

شہریار عارف خان نےتاج باغ، لال پُل، مسلم آباد اور مدینہ کالونی میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ڈی جی ایم آپریشنز انیس جنجوعہ اور متعلقہ افسران بھی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ریلوے لائن کے اطراف لٹر پکنگ یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی گئی۔

تاج باغ پھاٹک اور اطراف پڑا ملبہ 24 گھنٹے میں کلیئر کرنے کا الٹی میٹم، بصورتِ دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ریلوے ٹریک کے اطراف ویسٹ کلئیرنس آپریشن شروع کرنے پر اہل علاقہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا شکریہ ادا کیا۔

سی ای او شہریار عارف خان کی اہل علاقہ سے ٹریک کے اطراف صفائی برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی اپیل کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے