لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کو چمکانے کا مشن ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے عوامی اور رش والے مقامات پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کا لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری
جس میں 250 سے زائد ورکرز ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف صفائی ستھرائی پر تعینات ہونگے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز، ویٹنگ ایریاز،واش رومز اور اندرونی حصوں میں صفائی کے مثالی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
نولکھا، ریلوے روڈ، بادامی باغ اور لاری اڈہ پر سویپنگ اور واشنگ پر عملہ اور مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔برانڈ رتھ، میکلوڈ، نکلسن اور دل محمد روڈ پر ٹیمیں صفائی انتظامات کے لیے موجود ہیں
سی ای او شہریار عارف خان کے مطابق ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ورکرز اور مشینری ریلوے اسٹیشنز پر تینوں شفٹوں میں صفائی ستھرائی پر مامور ہیں،
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔










