لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کریک ڈاؤن: 844 اشتہاری اور 206 عدالتی مفرور گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)پولیس نے جدید سافٹ ویئرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے مطلوب ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 844 اشتہاری اور 206 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر کی مدد سے 75 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 10 لاکھ 34 ہزار سے زائد مسافروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

اس کے علاوہ سمارٹ آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 20 ہزار سے زائد غیرملکیوں کا ریکارڈ بھی جانچا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2297 افراد کے خلاف مختلف مقدمات میں کریمینل ریکارڈ بھی ٹریس ہوا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور مسافروں میں گھل مل کر سفر کرنے والے مطلوب مجرمان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پولیس سافٹ ویئرز میں تمام مسافروں کے ڈیٹا کا اندراج یقینی بنایا جائے اور مطلوب مجرمان کی نشاندہی کے لیے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے تاکہ جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ایک محفوظ معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے