لاہور (پنجاب پوسٹ) موٹروے ایم تھری پر لیہ سے لاہور جانے والی بس میں بس ہوسٹس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس پر بس عملے نے موٹروے پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 130 پر مدد طلب کی۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس بیٹ 16 پیرمحل کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ ایف ڈبلیو او ایمبولینس کے ذریعے بس ہوسٹس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایف ڈبلیو او میڈیکل اسٹاف کی بروقت طبی امداد سے بس ہوسٹس کی حالت بہتر اور مستحکم ہوگئی۔ موٹروے پولیس کی فوری کارروائی اور بروقت طبی امداد پر بس عملے اور مسافروں نے اظہارِ تشکر کیا۔










