اسلام پورہ: خاوند نے مبینہ طور پر بیوی کو چھت سے گرا دیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو چھت سے گرا دیا۔

پولیس کے مطابق 40 سالہ عائشہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل، 78 لاکھ 24 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج

پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کے شوہر اکرم نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اسے چھت سے گرایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے