وارث شاہ کا میلہ ، اختتامی روز کیا کیا سرگرمیاں منعقد ہوئیں؟

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) حضرت پیر سید وارث شاہؒ کے 228 ویں سالانہ عرس کی آخری روز کی تقریبات میں عقیدت و احترام کے ساتھ ساتھ پنجاب کی روایتی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں رہے۔زائرین اور عقیدت مندوں نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور حضرت وارث شاہؒ کو عقیدت کے پھول پیش کیے۔تین روزہ عرس کے دوران مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دینے اور چادر پوشی کی روحانی تقریب کے علاوہ والی بال، پنجابی مشاعرہ، رسی کشی اور مقابلۂ ہیر خوانی سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

آخری روز شام کے وقت کبڈی میچ کا انعقاد ہو گا، جبکہ رات کو صوفی نائٹ کے ذریعے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی ۔عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے سیکیورٹی، پارکنگ، میڈیکل کیمپس اور دیگر انتظامات کیے گئے، جبکہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے سیکیورٹی اور نگرانی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔

حضرت پیر سید وارث شاہؒ کا کلام پنجابی ادب، صوفیانہ فکر، رواداری اور انسانی محبت کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر سال ان کے عرس میں ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات کی اختتامی تقریبات میں زائرین نے ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے