یو ای ٹی لاہور اور الجزری واٹر اینڈ سینیٹیشن اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (پنجاب پوسٹ) یو ای ٹی لاہور اور الجزری واٹر اینڈ سینیٹیشن اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کا مقصد پانی، نکاسی آب اور حفظانِ صحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے کے تحت پانی کے وسائل، گندے پانی کے انتظام اور ماحولیاتی پائیداری پر مشترکہ تحقیق کی جائے گی، جبکہ موسمیاتی تبدیلی، چاور واٹر پالیسی کے شعبوں میں مشترکہ مطالعات بھی کیے جائیں گے۔

معاہدے کے مطابق یو ای ٹی کے طلبہ کو الجزری واٹر اینڈ سینیٹیشن اکیڈمی میں انٹرن شپ اور صنعتی تربیت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لیے الجزری اکیڈمی کی ڈیمونسٹریشن سہولیات اور فیلڈ سائٹس کے مطالعاتی دوروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت فیکلٹی ایکسچینج، سیمینارز، ورکشاپس اور خصوصی تربیتی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔ یو ای ٹی اور الجزری اکیڈمی ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح پر مشترکہ تحقیقی نگرانی بھی فراہم کریں گے۔

معاہدے کے تحت پانی، ماحولیات، صحت، انجینئرنگ، آئی ٹی اور GIS سمیت مختلف شعبوں میں بین الشعبہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مفاہمتی یادداشت پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر اور الجزری واٹر اینڈ سینیٹیشن اکیڈمی کے پرنسپل ڈاکٹر ثمن خالد نے دستخط کیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے