سرگودھا (پنجاب پوسٹ) ڈی پی او توقیر محمد نعیم، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران، ممبران پنجاب اسمبلی سمیت پولیس کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں دیگر اعلیٰ عہدیداران ،سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔
شہید کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈی پی او کی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات، شہید کے بلند ہمت و حوصلہ کو سراہا۔
شہید کا جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی گاؤں نصیر پور کلاں روانہ کر دیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا نے شہید کانسٹیبل کی محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔شہید کے ورثاء ہمارے اپنے ہیں جن کو کبھی تنہا نہ چھوڑا جائے گا۔
پولیس کا ہر جوان غیر متزلزل ہمت و حوصلے کا مالک ہے۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم کے مطابق ہر شہید ہمارے مشن کی تکمیل میں عزم و ارادے کو مزید تقویت بخشتا ہے۔









