لاہور (پنجاب پوسٹ) کوٹ لکھپت تہت پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤن کا آمنا سامنا ہوا۔پولیس محافظوں نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو اپنی ہی ساتھی کے فائر سے زخمی ہوا۔زخمی ڈاکو گرفتار طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل حالت خطرے سے باہر۔ملزمان نے چند روز قبل پاک عرب میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے واردات کی تھی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری، قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے۔









