ساہیوال: پسند کی شادی کے بعد دارالامان جانے والی بیٹی سے ملنے کیلئے ماں کا انوکھا طریقہ، حوالات کی سیر کرنا پڑ گئی

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) پسند کی شادی کے بعد دارالامان جانے والی بیٹی سے ملنے کے لیے ماں نے انوکھا طریقہ اختیار کیا، مگر بیٹی سے ملاقات کی کوشش اسے حوالات تک لے گئی۔ لو میرج کرنے والی کائنات رحمت نے اغوا کے بعد اپنی مرضی سے شادی کی اور جان کو خطرہ ظاہر کرتے ہوئے دارالامان جانے کو ترجیح دی۔

ایف آئی آر کے مطابق کائنات رحمت کی والدہ کنیزہ شاہین بیٹی سے ملنے کے لیے دارالامان پہنچی اور اس مقصد کے لیے مبینہ طور پر بیانِ حلفی دیا، ذرائع کے مطابق کائنات نے دارالامان میں اپنی والدہ کو دیکھ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور والدہ سے خطرے کا اظہار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مبینہ جھوٹا بیانِ حلفی دینے پر کنیزہ شاہین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارالامان سدرہ فاطمہ کی مدعیت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس سول لائنز نے کارروائی کرتے ہوئے کنیزہ شاہین کو دارالامان سے گرفتار کر لیا، مقدمے میں دفعہ 420 اور 471 کے تحت کارروائی کی گئی۔ دستاویز کے مطابق کنیزہ شاہین کے خلاف مبینہ طور پر غلط بیان حلفی اور عدالت کو گمراہ کرنے کے معاملے پر قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے