ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (پنجاب پوسٹ) سِول لائنز ڈویژن پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔گجرپورہ، لٹن روڈ، شالیمار، مزنگ اور سِول لائنز پولیس نے مختلف مقامات سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان سرِعام گلی محلوں میں ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 پستول، 12 بور ریپیٹر اور ایک رائفل برآمد ہوئی، ایس پی سِول لائنز۔

گرفتار ملزمان میں سلیم، اعجاز، راحیل، ابیل مسیح، افضال اور ذیشان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے