خواتین وزیراعلیٰ کی ریڈلائن، لڑکی کو تنگ کرنیوالا ملزم پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) کینال روڈ پر طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے پر غالب مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق طالبہ چھٹی کے بعد کینال روڈ برج سے سڑک کراس کر رہی تھی کہ ملزم سمیر نے برج پر طالبہ کو بازو سے پکڑا اور اسے ہراساں کیا۔ ملزم طالبہ کے سامنے نازیبا حرکات بھی کرتا رہا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزم سمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے