مری (پنجاب پوسٹ) چند روز قبل مری شہر کے علاقہ لوئر بازار میں نجی گیسٹ ہاؤس میں قتل ہونے والے نوجوان کے کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی۔ابتدائی طور پر خواجہ سرا سمجھے جانے والے مقتول کی شناخت چکوال کے 32 سالہ محسن جاوید کے طور پر ہوئی ہے۔چند روز قبل مری کے تھانہ لوئر بازار علاقے کے ایک نجی گیسٹ ہاؤس سے برآمد ہونے والی لاش کے معاملے میں نیا موڑ جسے پہلے خواجہ سرا منو سمجھا جا رہا تھا۔
وہ چکوال کے محلہ پیر صحابہ کا رہائشی 32 سالہ محسن جاوید نکلا والد محمد جاوید کے مطابق محسن جاوید روزگار کے سلسلے میں راولپنڈی اور مری میں مقیم تھامقتول کے والد کے مطابق بیٹے کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں گھریلو تنازع پر سفاک باپ نے 3 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
واقعے کے چند روز بعد بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکے۔ ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے کیس کی ازسرنو تفتیش کا حکم دیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس نے گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی، ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد حاصل کر کے تفتیش کو وسیع کر دیا ہے۔ دوسری جانب مقتول کو چکوال میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا۔









