بہاولنگر ،پنجاب میں سموگ پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں؟

بہاولنگر(پنجاب پوسٹ) فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔فیلڈ میں نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کے مطابق شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کے لیے محکموں کوذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کی۔

ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔فضا کو آلودگی سے بچانا اور شہریوں کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اولین مقصد ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ کے علاوہ، پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔لوکل گورنمنٹ،لیبر، ٹریفک پولیس کے افسران نے بھی شرکت کی۔سول ڈیفنس اور محکمہ اطلاعات کے افسران بھی شریک تھے۔

اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت کیسموگ کے تدارک کے لئیےعوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کیا نسدادِ سموگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کیئے۔حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے