پنجاب سے سموگ کا خاتمہ، اے آئی کیمرے، ڈرونز اور ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے کیسے جرمانے کئے جارہے ہیں؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے سموگ کے تدارک کے لیے جدید ٹیکنالوجی بیسڈ کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 3 روز میں 1327 ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرلی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق اے آئی بیسڈ کیمروں، ڈرونز اور ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی 637 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 390 کو جرمانے جبکہ 146 کو وارننگ جاری کی گئی۔

دھواں چھوڑنے والی 507 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، 406 گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 29 کو وارننگ جاری کی گئی۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 756 ای چالان بھی جاری کیے گئے۔

سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق بار بی کیو کے دھوئیں اور چمنیوں کی 120 خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی، 4 پر جرمانے جبکہ 100 کو وارننگ جاری کی گئی۔

بھٹوں سے دھوئیں کے اخراج کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے، 3 پر جرمانے کیے گئے، ایک بھٹہ سیل جبکہ 21 کو وارننگ جاری کی گئی۔

فصلوں کی باقیات جلانے اور ویسٹ برننگ کے واقعات کی بھی سیف سٹی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق پنجاب بھر میں قائم سمارٹ سیف سٹی سنٹرز کے ذریعے ماحولیاتی خلاف ورزیوں کی جدید نگرانی جاری ہے۔ سموگ پھیلانے والی سرگرمیوں کی اطلاع 15 یا پبلک سیفٹی ایپ کے Connect to PSCA فیچر کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے