"آپ سامان لوڈ کرائیں میں منزل تک پہنچاؤں گا ” شہریوں کو شیشے میں اتارنے والا رکشہ ڈرائیور پولیس نے کیسے قابو کیا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سبزہ زار پولیس کی کارروائی، سامان لے کر فرار ہونے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار ہو گیا۔ملزم نیامت رکشہ پر سامان لوڈ کروانے والے شہریوں کا سامان لے کر فرار ہو جاتا تھا۔شہری ذیشان نے الیکٹرانک سامان مقررہ مقام تک پہنچانے کے لیے رکشہ ڈرائیور کو دیا۔

ملزم سامان منزل تک پہنچانے کے بجائے رکشہ سمیت فرار ہو گیا۔شہری کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

ملزم نیامت کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم نیامت سے شہری کے 2 کمپیوٹر، 2 LCD’s، اور قیمتی تار برآمد ہوئیں۔چوری شدہ سامان واپس ملنے پر شہری ذیشان نے سبزہ زار پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سبزہ زار پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔ایس پی سدرہ خان کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی ہماری ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے