لاہور (پنجاب پوسٹ) نواب ٹاؤن پولیس نے اغوا کے مقدمہ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم کی شناخت صاحب کے نام سے ہوئی اور وہ ضلع جھنگ کا رہائشی ہے، ابتدائی تحقیقات میں فریقین کے باہمی رشتہ دار ہونے کا انکشاف سامنے ہوا اور دونوں فریقین کے درمیان ذاتی لین دین کا معاملہ بھی سامنے آیا.
یہ بھی پڑھیں: فوڈ سیفٹی کی محکمانہ کارروائی، 8 ماہ میں کرپشن کے 194 کیسز ،189 کے فیصلے جاری
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعہ کی چھان بین کر رہی ہے،ملزم کو مزید کارروائی کےلیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔انکوائری مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔












