پنجاب ، افغان شہریوں کی وطن واپسی ،2ہزار 129 گرفتار، 2 ہزار 93 ڈی پورٹ،31 کو جیل بھجوایا گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف انخلاء کی مہم مزید تیز کر دی ہے، جس کے تحت رواں سال اب تک 2 ہزار 129 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر یہ آپریشن حکومتی پالیسی کے مطابق مؤثر انداز میں جاری ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں سے 2 ہزار 93 کو حکومتی ایس او پیز کے تحت ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 31 کو جیل بھجوایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 5 غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے، اور اس عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ مہم کے مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے