غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 6 خواتین سمیت 2 افراد گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) چوکی سبزی منڈی پولیس نے نجی سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 6 خواتین سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزمہ مختلف سوسائٹیز میں فیملی کے بہانے گھر کرائے پر لیتی تھی اور فیملی رہائش کی آڑ میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کا اڈہ قائم کر رکھا تھا۔

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز کی آڑ میں قائم غیر اخلاقی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے