گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کارروائی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، ملزم گرفتار

گجرات (پنجاب پوسٹ) پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کارروائی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔تھانہ بی ڈویژن پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر موصول ہوئی، جس پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ایس آئی راجہ شہروز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم مبین ولد امداد علی سکنہ شیخوپورہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے