جنرل اسپتال نظام پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے، جعلی ڈاکٹر لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کرتا رہا، کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوسکی

لاہور (پنجاب پوسٹ) جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہرکرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔

درخواست کے متن کے مطابق ایک شخص ڈاکٹر کے حلیے میں ایمرجنسی لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کر رہا تھا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے