لاہور(پنجاب پوسٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ منصورہ پارٹی سیکرٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات مردان اور پشاور میں بھرپور جلسے ہوئے اور کل سے ہم مارچ کراچی سے شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا واضع ایجنڈا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم ہو۔اس طرح کا بھتہ ٹیکس حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کر رہی ہے، جبکہ حکومتی مشینری سرکاری چھوٹی گاڑی میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔
حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں پچیس فیصد اضافہ کر رہے ہیں اور عوام سے قربانی مانگ رہے ہیں۔یہ لوکل اور امپورٹڈ آئل کو ایک ہی قیمت پر بیچ رہے ہیں۔ان سے مطالبہ کرو تو کہتے ہیں تجاویز دیں حالانکہ یہ ہمارا کام نہیں ہے پھر بھی ہم نے دی ہیں۔
تین فیصد سود یہ ختم نہیں کر رہے،کہتے ہیں آئی ایم ایف نے لگایا ہے اور سٹیٹ بینک خود مختار ہے
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیرات دے کر یہ حق مارنا چاہتے ہیں۔لوگوں کو پتا چل چکا ہے کہ لیوی کتنا بڑا ظلم ہے۔باتیں حکومت سے بہت ہو چکیں اگر حکومت لیوی ختم کرنا چاہتی ہے تو بتا دے ہمیں بھی شوق نہیں مارچ کرنے کا۔اگر حکومتی ٹیم کوئی پروپوزل لاتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ پیلی ٹیکسی سکیم سے موجودہ سکیم بکواس اور فراڈ ہے











