لیوی ختم کرانی ہے،36 شہروں میں دھرنے جاری ، 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے: امیر جماعت اسلامی

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ہم نےہر صورت لیوی ختم کرانی ہے اور ہم 20 ستمبر کو چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ  پیٹرولیم لیوی کو عوام نے بھتا ٹیکس قرار دیا ہے، حکومت کو پیٹرولیم لیوی ختم کرنا ہوگی، حکومت کو بہت مناسب تجاویز دی ہیں، اگر شرح سود میں 3 فیصد کمی کر دیں تو 1700 ارب روپے بچا سکتے ہیں، شہباز شریف اس بات کا جواب دیں کہ شرح سود کم کیوں نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا احتجاج، پیٹرول سستا کیسے ہوسکتا ہے؟ جماعت اسلامی کی 6 تجاویز کیا ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے، ہم نے لیوی ختم کرانی ہے، 36 شہروں میں دھرنے ہو رہے ہیں، 20 ستمبر کو  چاروں طرف سے اسلام آباد آئیں گے، اگر حکومت نے ٹال مٹول سے کام لیا تو ہم مذاکرات ختم کر دیں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اے پی سی میں بلایا تو ضرور جائیں گے، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں جبکہ اپوزیشن کے ساتھ ہمارے رابطے ہیں۔

مزید پڑھیں : جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت پٹرول سستا کرنے کیلئے متحرک ہوگئی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے