لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی پولیس کے اے ایس آئی ریاض (انویسٹی گیشن) کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مقدمہ نمبر 3067/26 بجرم 381 ت پ کے نامزد ملزم سرفراز ولد سوہنا کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23دہشت گرد گرفتار ،ترجمان سی ٹی ڈی
پولیس کو دیکھ کر ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے مکان کی چھت سے نیچے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث اس کے بائیں پنڈلی اور ٹخنے پر شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لیتے ہوئے فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس معاملے کی مزید کارروائی کر رہی ہے۔











