ذاتی مفاد کے لیے سرکاری عہدے کا استعمال، 41 لاکھ کا مال غبن کرنے پر 3 کسٹمز اہلکار گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) ذاتی مفاد کے لیے کسٹمز اہلکار بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور سول لائنز میں شہریوں سے فراڈ کی دو مختلف شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے 3 رکنی گینگ کو ٹریس کرلیا۔

گرفتار ملزمان شکیل، غلام رسول اور عبداللہ کسٹمز کے حاضر سروس ملازمین ہیں، جو ذاتی مفاد کی خاطر کسٹمز اہلکار بن کر شہریوں سے فراڈ کرتے پائے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کرائے کی گاڑی پر نیلی لائٹ لگا کر سامان سے بھری گاڑیوں کو روکتے تھے اور چیکنگ کے بہانے ڈرائیورز کو گاڑی میں بٹھا کر کسٹمز آفس لے جانے کا جھانسہ دیتے تھے۔ اسی دوران ان کا ساتھی ملزم سامان سے بھری گاڑی لے کر فرار ہوجاتا تھا۔

ایف آئی آرز کے مطابق دونوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 41 لاکھ روپے مالیت کا سامان ہتھیایا گیا۔ ملزمان سے شہریوں سے ہتھیایا گیا کپڑا بھی برآمد کرلیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سرکاری عہدے یا شناخت کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا کسی صورت قبول نہیں، شہریوں سے فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے