قصور مصطفی آباد حرمین شریفین سے اظہارِ یکجہتی، حوثی باغیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

قصور(پنجاب پوسٹ) کے علاقے مصطفیٰ آباد میں حرمین شریفین سے اظہارِ یکجہتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے حق میں مرکزی مسلم لیگ اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ جامعہ مسجد نسیم اللہ والی کے باہر نمازِ جمعہ کے بعد منعقد ہوا، جس میں علما کرام، مذہبی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرے کے دوران شرکا نے حرمین شریفین کے تقدس اور تحفظ کے حق میں نعرے لگائے جبکہ مقررین نے حوثی باغیوں کی جانب سے مبینہ منفی پروپیگنڈے اور مقدس مقامات کے خلاف سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما علی عمران شاہین، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا قاری عبداللہ ساجد، مولانا پروفیسر عزیز الرحمان اور مرکزی مسلم لیگ حلقہ پی پی 176 کے جنرل سیکرٹری حافظ شاہد سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کے خلاف سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حوثی باغی مقدس ہستیوں کی آرام گاہوں کی بے حرمتی کے عزائم رکھتے ہیں، جس کی پوری امت مسلمہ مذمت کرتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ متحد ہے اور پاکستان کا ہر شہری مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ مظاہرے کے اختتام پر حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی، امن، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے