وہاڑی (پنجاب پوسٹ) بورے والا کے قائد اعظم سٹیڈیم میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں۔ کرکٹ گراؤنڈ کی وکٹ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث خراب ہو چکی ہے، جس کے باعث گزشتہ چھ سے سات ماہ سے سٹیڈیم میں کوئی کرکٹ میچ نہیں ہو سکا۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پنجاب سپورٹس بورڈ کی جانب سے سٹیڈیم کے استعمال کی بھاری فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔تاہم گراؤنڈ اور دیگر سہولیات کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔
کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد اعظم سٹیڈیم کی وکٹ اور گراؤنڈ کی فوری مرمت کر کے کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں








