سیالکوٹ، سمبڑیال کا 22 سالہ نوجوان لیبیا میں اغوا کاروں کے تشدد سے جاں بحق

سیالکوٹ (پنجاب پوسٹ) اٹلی پہنچنے کا خواب 22 سالہ ارسلان کو موت کے منہ میں لے گیا۔نواحی گاؤں ساہیانوالہ کا نوجوان ارسلان بہتر مستقبل کے خواب سجائے لیبیا پہنچا تھا۔لیبیا پہنچنے پر 22 سالہ ارسلان مبینہ طور پر اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔

اغوا کار اہلخانہ سے ویڈیو کال پر بات کروا کر ارسلان کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ارسلان کے اہلخانہ سے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا۔اغوا کاروں کے مبینہ بدترین تشدد سے ارسلان زندگی کی بازی ہار گیا۔

22 سالہ ارسلان کی میت آبائی گاؤں ساہیانوالہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔نوجوان کی میت گھر پہنچتے ہی اہلخانہ غم سے نڈھال، پورا علاقہ سوگوار۔اٹلی جانے کی کوشش میں لیبیا پہنچنے والے نوجوان کی موت نے اہلخانہ کو غمزدہ کردیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے