ننکانہ صاحب ،گرلز کالج میں نادرا وین سہولت یا سیکیورٹی رسک؟ موبائل وین کو گورنمنٹ گرلز کالج واربرٹن کے اندر داخل کر دیا گیا، والدین میں شدید تشویش

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) نادرا موبائل وین کو گورنمنٹ گرلز کالج واربرٹن کے اندر داخل کر دیا گیا۔گرلز کالج میں نادرا وین سہولت یا سیکیورٹی رسک؟ طالبات اور والدین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

گرلز کالج ایک حساس تعلیمی ادارہ ہے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے چاہئیں۔ لیکن بیرونی گاڑیوں کا بغیر کسی حفاظتی انتظام کے اندر داخلہ طالبات کی حفاظت پر سمجھوتہ ہے۔کالج میں روزانہ سینکڑوں طالبات زیرِ تعلیم ہیں کالج کی چاردیواری کا مقصد ہی یہ ہے کہ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکا جائے۔

جب ایک بڑی وین کے ساتھ سینکڑوں مرد و خواتین سائلین کالج میں داخل ہوں گے تو سیکیورٹی کا نظام کیسے برقرار رہے گا۔گرلز کالج عام سرکاری دفتر نہیں ہے۔ یہ ایک انتہائی حساس تعلیمی ادارہ ہے۔ موجودہ ملکی حالات میں جہاں تمام تعلیمی اداروں، بالخصوص گرلز کالجز کی سیکیورٹی کے لیے سخت ایس او پیز موجود ہیں، وہاں کسی بھی بیرونی گاڑی کو چاہے وہ سرکاری ہی کیوں نہ ہو کالج کے اندر لانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ڈی سی ننکانہ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اور پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج واربرٹن سے والدین کی اپیل ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر وین کو کالج احاطہ سے باہر منتقل کیا جائے۔ سہولت ضرور دیں، لیکن بچیوں کی حفاظت کی قیمت پر نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے