سیکرٹری ہاؤسنگ کا دعویٰ ، 205 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں سیوریج نظام درست کیا جا رہا ہے

لاہور(پنجاب پوسٹ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور سماجی کارکن بایزید خان خروٹی نے محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ان کا استقبال کیا اور محکمے کے مختلف منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے بایزید خان خروٹی کو محکمہ ہاؤسنگ میں موجود انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک کا معائنہ کروایا اور زیر زمین پانی کے تحفظ کے حوالے سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر انہیں "اپنی چھت اپنا گھر”، "اپنی زمین اپنا گھر”، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور صوبائی حکومت کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔نورالامین مینگل نے بتایا کہ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت اب تک 2 لاکھ خاندان اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرضے حاصل کر چکے ہیں، جبکہ 2 ہزار مستحق بے گھر خاندان پلاٹس کے مالک بن چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی کامیابی کے باعث اقوام متحدہ نے حکومت پنجاب کو ایک عالمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ 205 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے 15 اضلاع میں سیوریج نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بچانے کے لیے جاری منصوبوں پر بھی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ لاہور میں 40 مقامات پر گراؤنڈ واٹر ریچارجرز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ واٹر اور سرفیس واٹر کو قابلِ استعمال بنانے کے لیے بھی بڑے منصوبے متعارف کروائے گئے ہیں۔اس موقع پر بایزید خان خروٹی نے حکومت پنجاب کے ان منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں بھی پنجاب کی طرز پر پانی کو محفوظ کرنے کے ایسے منصوبے بنائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بچانا ہے تو ایسے منصوبوں کو اپنانا ہو گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے