سیالکوٹ(پنجاب پوسٹ)میں حرمین شریفین کی حرمت کے دفاع، سعودی عرب کی سلامتی سے اظہارِ یکجہتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے حق میں مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حاجی پورہ سے حاجی پورہ چوک تک احتجاجی مارچ کیا اور حوثی حملوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے حرمین شریفین کی حرمت کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت اور تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے سعودی عرب کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے بھی اظہارِ یکجہتی کیا اور کہا کہ مقدس مقامات کا تحفظ پوری امتِ مسلمہ کے لیے اہم معاملہ ہے۔
مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ حرمین شریفین سمیت تمام مقدس مقامات کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں اور خطے میں مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے اپنے مطالبات کے حق میں مختلف نعرے بھی لگائے۔









