ایس ایچ او مانگا منڈی نے 24 گھنٹے میں 24 اشتہاری کیسے گرفتار کئے ، جرائم کی نوعیت کیا تھی ؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر مانگا منڈی پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران 24 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ، ناکہ جات اور مختلف ذرائع سے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار افراد لاہور پولیس کو مختلف مقدمات میں طویل عرصے سے مطلوب تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں اے اور بی کیٹیگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں، جو ڈکیتی، چوری، فراڈ اور دفعہ 489-F سمیت مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت رمضان، آسیہ بی بی، فرحان علی، محمد الیاس، اسد عباس، افضل عرف سنی، تصور عباس، الیاس اختر، جاوید اختر، عبد الستار، اشرف کاشف، طاہر عباس، شہریار، زمان شاہ، محمد عالم، ندیم عباس، کنیز بی بی، نعیم الرحمن، عرفان اور بشیر احمد سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے مانگا منڈی کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ ان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی جبکہ شہر میں سیکیورٹی کے حوالے سے کڑی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے