لاہور (پنجاب پوسٹ) کیپ ٹاؤن میں 69ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب اسمبلی کو CPA گرین میس اعزاز سے نواز دیا گیا، پنجاب اسمبلی کے وفد کے سربراہ سید علی حیدر گیلانی نے گرین میس اعزاز وصول کیا
پنجاب اسمبلی گرین میس اعزاز حاصل کرنے والی پہلی صوبائی اسمبلی بن گئی اور مسلسل تین برس میں تین CPA اعزازات حاصل کرلیے۔گرین میس اعزاز ماحولیاتی پائیداری اور ذمہ دار پارلیمانی طرزِ عمل کے اعتراف میں دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے ماحولیاتی تحفظ اور قابلِ تجدید توانائی کے اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔پنجاب اسمبلی میں 655 کلوواٹ کا سولر نظام نصب کیا گیا، جس میں 1111 سولر پینلز شامل ہیں
پیپر لیس پارلیمانی نظام کے تحت بجٹ سیشن میں ایجنڈے کی پرنٹنگ 70 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار صفحات کردی گئی، پنجاب اسمبلی میں 15 لاکھ گیلن بارشی پانی ذخیرہ کرنے کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ پنجاب اسمبلی میں گرین اور ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کاکس بھی قائم کیا گیا اور پنجاب اسمبلی کے احاطے کو پلاسٹک سے پاک بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے
سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ گرین میس اعزاز پنجاب اسمبلی کی ماحولیاتی پائیداری کیلئے عملی اقدامات کا اعتراف ہے، گرین میس اعزاز پنجاب اسمبلی میں جاری ادارہ جاتی اور انتظامی اصلاحات کا عملی اعتراف ہے۔
سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید، ڈیجیٹل اور ماحول دوست پارلیمان بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رہے گا،









