فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج کا 70 فیصد کام مکمل

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) مون سون کے اختتام کے ساتھ ترقیاتی کام پرزورانداز میں جاری کیے جائیں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا فیصل آباد میں مختلف ترقیاتی سائٹس کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق بھی دورے پر ہمراہ تھے۔گلستان انڈر گراؤنڈ میگا واٹر سٹوریج ٹینک اور سمن آباد کالچ روڈ پائپ لائن اسکیم کا دورہ کیا۔

ایم ڈی واسا ثاقب ہرل نے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔بریفنگ لے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پیکیج کا 70فیصد کام مکمل۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا 24 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ پی ڈی پی کے تحت 116 کلومیٹر سیوریج لائنز بچھائی جا رہی ہیں۔56 کلومیٹر طویل بارشی پانی کے نکاس کے لیے ڈرینز بنائی جا رہی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ کی تمام ترقیاتی سائٹس پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق عملے اور شہریوں کی حفاظت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔فیصل آباد کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔فیصل آباد کی عوام کے سیوریج مسائل کو مکمل طور پر حل کیا جارہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے