لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں اقبال کارنر قائم، طالبات کیا سیکھ سکیں گی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں طالبات کو علامہ محمد اقبال کے افکار، فلسفے اور فکری ورثے سے روشناس کروانے کے لیے قائم کیے گئے اقبال کارنر LCWU کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صوبائی وزیر برائے سکول و ہائر ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی، جبکہ فہیم الرحمٰن سہگل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اقبال کارنر کا مقصد یونیورسٹی کی تقریباً 20 ہزار طالبات کو شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی فکر، شاعری اور فلسفۂ خودی سے مربوط کرنے کے لیے ایک مستقل علمی و ادبی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

اقبال کارنر میں علامہ اقبال کی شخصیت، ان کے فکری سفر، منتخب کلام اور فلسفے سے متعلق علمی و ادبی مواد کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ طالبات نہ صرف ان کے افکار کا مطالعہ کر سکیں بلکہ موجودہ دور میں ان کی فکر کی اہمیت کو بھی سمجھ سکیں۔

تقریب کے شرکاء نے اقبال کارنر کے قیام کو نوجوان نسل میں اقبال کے افکار کو فروغ دینے اور جامعات میں علمی، فکری اور ادبی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں قائم یہ اقبال کارنر مستقبل میں طالبات کے لیے مطالعہ، تحقیق اور فکری مکالمے کے ایک اہم مرکز کے طور پر کردار ادا کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے