کیا اسلام آباد کے بعد پنجاب میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وفاق کی طرز پر پنجاب میں بھی کفایت شعاری مہم کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور جاری ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب میں سرکاری ایندھن کے استعمال پر نصف کٹوتی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری اور بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور جاری ہے، جبکہ سرکاری تقریبات کو محدود کرنے اور تمام اہم سرکاری اجلاس آن لائن کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بازاروں اور دکانوں کی تین دن بندش کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کو بھی ہفتے میں تین دن کی چھٹی دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد کفایت شعاری مہم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے