لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری طیارے کے اخراجات کی مد میں پنجاب حکومت کو 1 کروڑ71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم ادا کردی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سرکاری طیارے کو لندن کے دورے کے لیے استعمال کیے جانے پر تنقید کی گئی تھی۔ اس معاملے پر سامنے آنے والی تنقید کے بعد سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کیے گئے ہیں۔ رقم کی ادائیگی کے بعد سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق اخراجات کا معاملہ بھی واضح ہوگیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے مطابق
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے استعمال کیے گئے سرکاری طیارے کے تمام اخراجات ادا کر دیے،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی رقم حکومتِ پنجاب کو منتقل کر دی گئی۔رقم نیشنل بینک آف پاکستان کی ویلنشیا برانچ لاہور میں جمع کروائی گئی۔ادائیگی کے لیے بینک آف پنجاب (BoP) کا چیک (نمبر: 2002498721) استعمال کیا گیا ہے۔رقم پنجاب حکومت کے خزانے کے اکاؤنٹ (ZGBMRA) میں جمع کروائی گئی ہے۔
بینک پے اِن سلپ پر 17 ستمبر 2026ء کی تاریخ درج ہے ،جبکہرقم عمر عباس نامی شہری کے ذریعے جمع کروائی گئی۔











